ہربھجن سنگھ کی آئی پی ایل میچ کے بعد سری سانتھ کو تھپڑ مارنے کی ان دیکھی ویڈیو 17 سال بعد وائرل ہوگئی۔
2008 میں ہربھجن سنگھ اور سری سانتھ کے جھگڑے کی ان دیکھی ویڈیو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور سابق چیئرمین للت مودی نے جاری کی۔
بیونڈ 23 کرکٹ پوڈ کاسٹ پر سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک سے گفتگو کرتے ہوئے للت مودی نے اس غیر ترمیم شدہ کلپ کو شیئر کیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ میچ ختم ہونے کے بعد جب سب کھلاڑی آپس میں ہاتھ ملارہے تھے اس دوران ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مارا۔
للت مودی نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد میں نے دونوں کو بلایا اور ہربھجن سنگھ پر آٹھ میچز کی پابندی عائد کی۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ 17 سال قبل ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب (موجودہ پنجاب کنگز) کے درمیان میچ کے بعد پیش آیا تھا۔