امریکا کے ایک بھلکڑ شخص نے ایک ہی لاٹری کے دو ٹکٹ خرید کر پانچ، پانچ لاکھ ڈالر کے دو انعامات (مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر) جیت لیے۔
امریکی ریاست میری لینڈ کی پرنس جارج کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے شہری (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ 18 اگست کو ایک لانڈری میں تھے جب ان کے یاد کرنے پر بھی انہیں یاد نہیں آرہا تھا کہ 20 اگست کو ہونے والی لاٹری کی قرعہ اندازی کے لیے انہوں نے ٹکٹ خریدا ہے یا نہیں۔
بالآخر انہوں نے ایک ٹکٹ خرید لیا اور جب وہ علاقے سے باہر کسی کام سے گئے ہوئے تھے قرعہ اندازی میں ان کا پانچ لاکھ کا انعام نکل آیا۔
وہ جب واپس گھر آئے تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ اس ہی قرعہ اندازی کا پہلے بھی ایک ٹکٹ خرید چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کو فوراً بتایا کہ وہ لوگ ڈبل انعام جیت چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ انعام ان کے بچوں اور ان کے بچوں کے بچوں کے کام آئے گا۔