اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلابی دورے کے دوران چل بسے

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا گہرے غم اور افسوس کا اظہار


ویب ڈیسک August 31, 2025

لاہور:

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ضلع قصور سیلابی دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

ڈی جی کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ہیڈ بلوکی سیلاب کے علاقے میں ڈیوٹی پر تھے، ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ راوی، چناب اور ستلج کے بپھرنے کے باعث پنجاب میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ٹیم کے ہمراہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

مقبول خبریں