سندھ ہائیکورٹ نے این ای ڈی لیکچرار کی تنزلی و تبادلے کے خلاف تادیبی کارروائی روک دی

درخواستگزار کیخلاف اقدامات غیر قانونی اور انصاف کے تقاضوں کیخلاف ہیں، وکیل


کورٹ رپورٹر September 01, 2025

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست پر تادیبی کارروائی سے روک دیا۔

ہائیکورٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ درخواستگزار واثق علی خان کو نامعلوم شکایات پر معطل کرکے عہدے سے تنزلی کی گئی۔

درخواستگزار کو گریڈ 18 کے لیکچرار سے گریڈ 17 کا اسسٹنٹ رجسٹرار بنادیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے درخواستگزار کی رسائی بھی محدود کردی ہے۔

شعبہ میٹریل انجینیئرنگ کے چیئرمین نے بدنیتی کی بنیاد پر درخواست گزار کیخلاف نامعلوم شکایت پر کارروائی کی۔ درخواستگزار پی ایچ ڈی اسکالر ہے، رسائی روکنا غیر قانونی ہے، درخواستگزار کیخلاف اقدامات غیر قانونی اور انصاف کے تقاضوں کیخلاف ہیں۔

عدالت نے این ای ڈی یونیورسٹی کو درخواستگزار کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے فریقین سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

مقبول خبریں