افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتیں، میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

افغان کرکٹ بورڈ شدید زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔


اسپورٹس ڈیسک September 01, 2025

سہ فریقی سیریز کے میزبان متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ نے افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار  تعزیت کیا ہے۔

امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک زلزلے کے متاثرین سے ہمدردی اور تعزیت پیش کرنے کے لیے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شامل ہیں۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آج یو اے ای اور افغانستان کے سہ فریقی سیریز کے میچ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

اس سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا تھا کہ بورڈ کی قیادت تمام کھلاڑیوں اور عملے کے ساتھ شدید زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے۔

مقبول خبریں