کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بونداباندی، موسم خوشگوار

کراچی میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کی توقع ہے


اسٹاف رپورٹر September 02, 2025

کراچی:

سمندر کی نچلی سطح پر بننے والے بادلوں کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح ہلکی بونداباندی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

شہر کے مضافاتی علاقوں گڈاپ ٹاؤن، سپر ہائی وے اور موٹر وے ایم 9 پر ہلکی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی، جبکہ گلشن معمار اور اس کے قریبی علاقوں میں پھوار پڑنے سے شہریوں نے موسم کے خوشگوار ہونے کا لطف اٹھایا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں آج اور بدھ کو موسم بوندا باندی کے امکانات کے ساتھ زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے سبب صبح اور رات کے دوران بوندا باندی اور کہیں کہیں پھوار ہونے کی توقع ہے۔

شہر میں 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ‏31 سے 33‏ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

کراچی میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کی توقع ہے۔

مقبول خبریں