سوات:
سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مینگورہ خوڑ اور دیگر برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے ندی نالوں کے کنارے آباد شہریوں کو فوری طور پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جس کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاط برتنے اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادھر چینہ بازار، جو حالیہ سیلابی صورتحال سے متاثر ہوا ہے وہاں کے تاجروں نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اپنی دکانیں خالی کرنا شروع کر دی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے اہلکار مختلف مقامات پر موجود ہیں، جبکہ مقامی لوگ بھی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔