چکنائی والے کھانے بچوں میں دمے کا باعث بن سکتے ہیں

تجزیے نے چکنائی سے بھرے کھانوں کو بچوں میں دمہ کے خطرے کے ساتھ مربوط پای


ویب ڈیسک September 03, 2025

سائنسی شواہد واضح طور پر بتاتے ہیں کہ چکنائی (خصوصاً saturated اور trans fats) پر مشتمل غذائی عادات بچوں میں دمے کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں۔

بھارت میں 6 سے 16 سال کے 2,428 دمے کے شکار بچوں نے چکنائی والے کھانے نوش کیے بمقابلہ ان بچوں کے جنہیں دمہ نہیں تھا۔

ماہرین نے پایا کہ ایسے بچوں میں چکنائی نے مدافعانہ نظام کو کمزور کیا اور سانس کی نالیوں میں سوزش میں اضافہ کیا۔

اس تجزیے نے چکنائی سے بھرے کھانوں کو بچوں میں دمہ کے خطرے کے ساتھ مربوط پایا۔ واضح طور پر دکھایا گیا کہ کھانے میں چکنائی کی زیادتی دمے کی علامات کو بھی بدتر کرسکتی ہے کیونکہ یہ مدافعتی نظام میں سوزش بڑھاتی ہے۔

تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ مغربی طرزِ غذا جو پروسیس، زیادہ چکنائی پر مبنی ہوتی ہے، بچوں میں دمے کا خطرہ بڑھاتی ہے اور یہ موٹاپے میں بھی کردار ادا کرتی ہے۔

اس مطالعے نے پایا کہ بچوں میں اومیگا تھری اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز کا عدم توازن بھی دمے کی موجودگی سے منسلک ہے۔

مقبول خبریں