اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف اور اداکار عدیل حسین کے درمیان قربتوں سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔
یہ خبریں عدیل حسین کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک تصویر اور مبہم کیپشن کے بعد وائرل ہوئیں جس میں اداکار عدیل حسین کیساتھ ان کی بھتیجی اور سائرہ یوسف موجود تھیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں عدیل حسین اور سائرہ یوسف کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ عدیل کی جانب سے دیئے گئے کیپشن نے ان کے تعلقات کی افواہوں کو جنم دے دیا ہے۔

کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آپ کو اپنی زندگی کہنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں‘۔
اس ذو معنی کیپشن کی وجہ سے سائرہ یوسف اور عدیل حسین کے درمیان قربت کی افواہیں گرم ہوگئی ہیں۔ جبکہ دونوں فنکاروں کے مداح بھی اس ممکنہ تعلق پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ماڈل سائرہ یوسف ساتھی فنکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ ہیں ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جس کی وہ مشترکہ طور پر پرورش کر رہے ہیں۔