حکومت سندھ نے دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا

صوبائی حکومت کے زیرانتظام تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں اور دیگر دفاتر بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری


محمد سلیم جھنڈیر September 03, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

حکومت سندھ نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے 5 اور 6 ستمبر 2025 کو عید میلادالنبیﷺ 12 ربیع الاول 1447 ہجری کے موقع پر عام تعطیل کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پورے صوبہ سندھ میں تمام سرکاری دفاتر، سرکاری اور نیم سرکاری اداروں، کارپوریشنز اور حکومت سندھ کے زیرانتظام تمام لوکل کونسلز میں تعطیل ہوگی۔

حکومت سندھ نے بتایا ہے کہ سیلاب ڈیوٹی، ایمرجنسی سروسز اور اہم سروسز پر تعینات افسران اور عہدیداران مذکورہ دنوں میں اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں گے۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے 6 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

مقبول خبریں