52 گھنٹوں تک کِک بال کھیلنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

ریکارڈ بنانے کی کوشش سے ادارے نے دو لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم اکٹھا کی


ویب ڈیسک September 03, 2025

امریکا کی ایک غیر منافع بخش تنظیم نے 52 گھنٹوں تک لگاتار کک بال کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست جورجیا میں جنسی استحصال کے لیے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کام کرنے والے ادارے کے 27 مرد اور 13 خواتین نے جمعے کی صبح آٹھ بجے کک بال کھیلنی شروع کی جو کہ لگاتار 52 گھنٹوں تک جاری رہی۔

ادارے کے چیف ایگزیکٹیو بروس ڈیل کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی کوشش سے دو لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم اکٹھا کی گئی۔

بروس ڈیل کے مطابق ٹیم کا مقصد جنسی استحصال کے لیے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے آگہی پھیلانا ہے۔

مقبول خبریں