کراچی:
شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے آٹھ نمبر کے قریب فائرنگ سے 2 سگے بھائی زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
اورنگی ٹاؤن پولیس کے مطابق زخمی بھائیوں کی شناخت 41 سالہ آصف اور 43 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی ہے۔
جبکہ واقعہ زاتی جھگڑے میں کی گئی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔