سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 540ڈالر کی نئی بلند سطح پر مستحکم رہی


ویب ڈیسک September 04, 2025

آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے اپنی بلند ترین سطح پر مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 540ڈالر کی نئی بلند سطح پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہنے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 76ہزار 700روپے کی بلند سطح پر مستحکم ہے۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 22ہزار 959روپے کی بلند ترین سطح پر مستحکم ہے۔

مقبول خبریں