ہرارے اسپورٹس کلب نے ایم سی جی سے اہم اعزاز چھین لیا

سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا گیا 289واں انٹرنیشنل میچ تھا۔


اسپورٹس ڈیسک September 04, 2025

زمبابوے کے اسٹیڈیم ہرارے اسپورٹس کلب نے آسٹریلیا کے میلبر کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) سے اہم اعزاز چھین لیا۔

گزشتہ روز زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا گیا 289واں انٹرنیشنل میچ تھا۔

اس سے قبل ایم سی جی 288 انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرکے اس فہرست میں تیسرے نمبر تھا جو اب چوتھے نمبر پر چلا گیا۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ (309) انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کا اعزاز متحدہ عرب امارات کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کو حاصل ہے۔

آسٹریلیا کا سڈنی کرکٹ گراؤنڈ 293 میچز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

 

مقبول خبریں