کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

نیپرا کے مطابق جولائی کی فیول کاسٹ ایڈجمسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا


ضیغم نقوی September 09, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 78 پیسے کمی کا اعلان کردیا اور نوٹفکیشن بھی جاری کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی فیول کاسٹ ایڈجمسٹمنٹ کی مد میں ہوئی ہے اور صارفین کو ریلیف ایک ماہ کے لیے ملے گا۔

نیپرا نے بتایا کہ صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا اور یہ ریلیف کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو ملے گا۔

مقبول خبریں