نارتھ ناظم آباد میں دکان میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

متوفی کی شناخت 18 سالہ احمد کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر September 10, 2025

کراچی:

نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں دکان میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک C نجی بینک کے قریب دکان میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا.

 جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی.

ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ احمد ولد عبدالقادر کے نام سے کی گئی، ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے۔

مقبول خبریں