کراچی، منظور کالونی میں فرنیچر کے کارخانے میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

نیپا واٹر ہائیڈرنٹس سے مسلسل پانی کی فراہمی جاری رہی جس سے ریسکیو آپریشن میں سہولت ملی


اسٹاف رپورٹر September 11, 2025

کراچی:

شہر قائد کے علاقے منظور کالونی عید گاہ چوک کے قریب ایک فرنیچر کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کا عمل شروع کر دیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیپا واٹر ہائیڈرنٹس سے مسلسل پانی کی فراہمی جاری رہی جس سے ریسکیو آپریشن میں سہولت ملی۔

کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقبول خبریں