فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ناروے کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نژاد اعتزاز حسین کو پاکستان کی نمائندگی کا اہل قرار دے دیا۔
32 سالہ مڈفیلڈر نے دو سال قبل پاکستان کا پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔
اعتزاز حسین ناروے کے مولڈے فٹبال کلب میں ایرلنگ ہالینڈ کے ساتھ فٹبال کھیل چکے ہیں۔
مولڈے کلب کے ساتھ اعتزاز نے چار مرتبہ لیگ اور تین مرتبہ ناروے ایف اے کپ ٹائٹل جیتے ہیں۔
اعتزاز حسین انڈر 16 سے انڈر 23 کے مختلف ایج گروپ فٹبال میں ناروے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ 2009 سے 2011 تک مانچسٹر یونائیٹڈ یوتھ ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں
امکان ہے کہ اعتزاز حسین اکتوبر میں گرین شرٹس کے لیے اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلیں گے۔