ماہ ستمبر کے لیے ایل این جی کے نرخ میں اضافہ

ستمبر کے لئے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا


بزنس رپورٹر September 11, 2025

اسلام آباد:

اوگرا نے ماہ ستمبر کے لیے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.28 ڈالر فی ایم ایم  بی ٹی مہنگی ہوگئی ہے۔

سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے اور سوئی سدرن کے لئے نئی قیمت 11.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ستمبر کے لئے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں