کراچی:
شہر قائد میں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت جمال کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے ۔