سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

مارے گئے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 18, 2025

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز  کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن  نقوی نے خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف  کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج  تحسین کیا اور دہشتگردوں کو  جہنم  واصل  کرنے پر  سکیورٹی  فورسز  کی  پیشہ  وارانہ  صلاحیتوں  کو  سراہا۔

محسن  نقوی  نے کہا کہ بلوچستان میں  قیام  امن  کیلئے سیکیورٹی  فورسز  کی کامیاب  کارروائیوں  کو تحسین  کی  نگاہ  سے  دیکھتے  ہیں، قوم سکیورٹی  فورسز  کے ساتھ  شانہ  بشانہ  کھڑی  ہے۔

مقبول خبریں