کراچی: نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں کو روند ڈالا

حادثے کے  بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ٹرک کے شیشے توڑ دیے


اسٹاف رپورٹر September 20, 2025

کراچی:

ملیر سٹی کے علاقے نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند دیا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کے  بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ٹرک کے شیشے توڑ دیے، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوانوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ، شدید زخمی نوجوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقبول خبریں