26 نومبراحتجاج پر درج مقدمے میں گرفتار ملزم 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پولیس نے اشتہاری ملزم ریحان نثار کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں  پیش کیا


ویب ڈیسک September 24, 2025

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے  26 نومبراحتجاج پر پاپو ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار ملزم کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے اشتہاری ملزم ریحان نثار کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں  پیش کیا، عدالت نے ملزم کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کیجانب سے ملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور بھی متعلقہ مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں، تھانہ ترنول میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہے۔

مقبول خبریں