بھارت نے سکھوں کو گرو نانک جنم دن تقریبات پر پاکستان جانےسےروکنےدیا، دنیابھر کے سکھوں  میں غم و غصہ

بھارتی وزارت داخلہ کے ایک  ںسرکاری نوٹس میں سنگین سیکیورٹی صورت حال کا بہانہ بنایا گیا ہے


ویب ڈیسک September 25, 2025

بھارت نے سکھوں کو  گرو نانک جنم دن تقریبات پر پاکستان جانے سے روکنےدیا جس پر دنیا بھر کے سکھوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

بھارتی حکومت نے سکھ برادری کے بنیادی مذہبی حقوق کی کھلم کھلا پامالی کرتے ہوئے گرو نانک دیو جی کے پرکاش پورب کے موقع پر پاکستان جانے والے سکھ یاتریوں کے جتھے پر پابندی لگا دی ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کے ایک  ںسرکاری نوٹس میں سنگین سیکیورٹی صورت حال کا بہانہ بنایا گیا ہے، سکھ تنظیمیں بھارت کے جھوٹے دعویٰ کو تسلیم نہیں کر رہی ہیں۔

بھارت کو سکھوں کی مذہبی زیارتوں پر اعتراض ہے مگر پیسے کمانے کیلئے پاکستان کیخلاف ایشیا کپ میں  کرکٹ کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

بھارت کی مذہبی شدت پسندی کے سبب ، سکھ اس سال ننکانہ صاحب، کرتار پور، ڈیرہ صاحب ، پنجہ صاحب کی زیارت سے محروم رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ مشرقی پنجاب  نے کہا کہ مودی حکومت مشرقی پنجاب کو اس کے جائز حقوق نہیں دے رہی۔

بھارتی صحافی راجدیپ سردیسائی نے سوال کیا کہ کرکٹ میچ تو چل سکتے ہیں لیکن سکھ مذہبی یاتری نہیں جا سکتے؟"

سنگھ سبھا چندی گڑھ  نے کہا کہ سکھوں کو کرتار پورہ جانے سے روکنے کا فیصلہ  سکھ برادری کے مذہبی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے-

سکھ فیڈریشن برطانیہ نے بھارتی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی ہے، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا دہرا معیار ہے۔ سکھوں کی پاکستان سے نہ فلمیں ہو سکتی ہیں نہ مذ ہبی مقامات زیارتیں جبکہ بی جے پی حکومت اپنے مالی مفادات کے لئے کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے سکتی ہے-

مقبول خبریں