تحقیقی سطح پر اسمارٹ جیل تیار کی گئی ہے جو جوڑوں کے درد (arthritis) کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا پولیمر میٹریل تیار کیا ہے جو جوڑوں میں سوزش یا فلئیر اپ کے دوران پیدا ہونے والی پی ایچ کی معمولی تبدیلی کو محسوس کر سکتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ جب جوڑ میں سوزش ہوتی ہے، تو وہ تھوڑا سا تیزابی ہو جاتا ہے۔
جیل میں بنیادی طور پر ہائالورونک ایسڈ استعمال کیا گیا ہے جو کارٹیلیج جیسی خصوصیات بھی رکھتا ہے۔ یہ دوا کو ایسے وقت اور جگہ پر جاری کرتا ہے جب ضرورت ہو، یعنی درد کے مقام پر۔
اس طرح یہ طویل مدتی علاج کے لیے مؤثر ہو سکتا ہے اور سائیڈ ایفیکٹس کم رکھ سکتا ہے کیونکہ دوا پورے جسم میں پھیلتی نہیں بلکہ صرف ضرورت کی جگہ پر کام کرتی ہے۔