راولپنڈی کی عدالت نے ضبط شدہ ایک کروڑ روپے پولیس سے واپس کرانے کی شہری کی درخواست مسترد کر دی۔
تھانہ کینٹ پولیس نے ایک کروڑ روپے 24 ستمبر کو 2 نوجوانوں سے برآمد کیے، پولیس نے دوران تلاشی ایک کروڑ روپے برآمد کر کے مشکوک قرار دیتے ہوئے ضبط کیے، عبد الباسط اور عباس آفریدی موٹر سائیکل پر رقم لے کر جارہے تھے۔
درخواست گزار نے کہا کہ یہ رقم ہماری ہے، قانون کے مطابق ہمیں واپس کی جائے۔
عدالت نے کہا کہ ایک کروڑ روپے بھاری رقم ہے، اس کی منی ٹریل دینا لازم ہے، منی ٹریل دیں، رقم واپسی کا حکم دے دیتے ہیں، سول جج صوفیہ ملک نے ایک کروڑ واپسی کی درخواست خارج کی۔