وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے، نیٹ میٹرنگ اس وقت 7ہزار میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل کر رہی ہے۔
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں موثر اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، توانائی کے شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بہتر بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹائزیشن سے نظام میں شفافیت آئے گی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، حکومت توانائی کے شعبے میں موثر اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ملک میں ماحول دوست توانائی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرین اور پائیدار توانائی کا فروغ پاکستان کے لئے وقت کا تقاضا ہے، توانائی کے شعبے میں جامع اصلاحات کا پیکج تیار کیا گیا ہے، توانائی کے شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بہتر بنا رہے ہیں، اب کوئی ڈسٹری بیوشن کمپنی حکومت سے بجلی نہیں خریدے گی، انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا حصہ بڑھایا جا رہا ہے، انرجی مکس میں پن بجلی کا بڑا کردار ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گردشی قرضے پر قابو پانے کے حوالے سے ٹھوس پیشرفت کی گئی ہے، ڈیجیٹائزیشن سے نظام میں شفافیت آئے گی، بجلی کے ترسیلی نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوری سے سی ٹی بی سی ایم کے نظام پر شفٹ کر دیں گے، نیٹ میٹرنگ اس وقت 7ہزار میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل کر رہی ہے، گلوبل کاربن کے اخراج میں ہمارا حصہ ایک فیصد بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت بڑا چیلنج ہے، اس سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ملک میں ماحول دوست توانائی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں۔