کراچی ائیرپورٹ پر قومی ائیرلائن کے اصفہانی ہینگر کا پارکنگ ایریا سیل کر دیا گیا

پی اے اے نے ایک ہفتہ قبل سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کو دفتر خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا،ذرائع


ویب ڈیسک September 30, 2025

کراچی ائیرپورٹ پر قومی ائیرلائن کے اصفہانی ہینگر کا پارکنگ ایریا سیل کر دیا گیا۔

قومی ائیرلائن کے ائیر کرافٹ انجینئرز اور اسٹاف کو پارکنگ ایریا گیٹ سے اصفہانی ہینگر میں داخلے سے روک دیا گیا۔

ڈیوٹی پر آنے والے ائیرکرافٹ انجینئرز اور اسٹاف کو ڈیڑھ کلومیٹر دور شہدا گیٹ سے اصفہانی ہینگر جانے کی ہدایت کی گئی ہے، پارکنگ ایریا پاکستان ایرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) اور قومی ایرلائن کی سیکیورٹی نے سیل کیا ہے۔

اصفہانی پارکنگ ایریا میں سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا دفتر بھی ہے، ذرائع نے کہا کہ پی اے اے نے ایک ہفتہ قبل سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کو دفتر خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا۔

مقبول خبریں