پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لڑکیوں کے عالمی دن پر پیغام

عہد کرتے ہیں کہ ہم ایسا پاکستان تعمیر کریں گے جہاں ہر بیٹی کو سیکھنے، بڑھنے اور قیادت کرنے کی آزادی ہو، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک October 11, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر  پاکستان سمیت دنیا بھر کی بچیوں کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری بیٹیاں ہمارا فخر اور مستقبل ہیں، اور ہر بیٹی کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مواقع تک مساوی رسائی دینا پیپلز پارٹی کے مشن کا بنیادی ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ  قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کا ایک اہم جُز اور  شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا درخشاں خواب بھی ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق جب ایک بچی تعلیم یافتہ اور بااختیار ہوتی ہے تو وہ صرف اپنی زندگی نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر عہد کیا کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں ہر بیٹی کو سیکھنے، آگے بڑھنے اور قیادت کرنے کی آزادی حاصل ہو اور مواقع فراہم کیے جائیں۔

چیئرمین پی پی پی نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ قوم کا مستقبل اس کی بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے اور پیپلز پارٹی کا وژن ایک ایسا پاکستان ہے جہاں ہر لڑکی آزادی اور برابری کے ساتھ اپنے خواب پورے کر سکے۔

مقبول خبریں