وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے بھی وزہراعلی سے ملاقات کی


ویب ڈیسک October 20, 2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی صوبائی اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے  اسپیکر چیمبر میں بابر سلیم سواتی سے ملاقات کی، ملاقات میں اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے اور پارلیمانی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وزیراعلٰی سہیل آفریدی نے کی۔

اجلاس میں پارلیمانی معاملات زیر بحث آئے، وزیراعلی کی ارکان کو اجلاس میں بروقت شرکت کی ہدایت کی۔

اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے بھی وزہراعلی سے ملاقات کی،  ڈاکٹر عباد  نے کہا کہ ایجنڈے کے حوالے سے وزیراعلٰی سے بات چیت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کا دہشت گردی کے حوالے سے جو موقف ہے وہ ایوان میں سامنے آجائے گا، ایجنڈے میں ہم اپنی پالیسی کے مطابق چلیں گے۔

اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی وزیراعلٰی سے ملاقات کی، خواتین اراکین نے سی ایم چیمبرمیں سہیل آفریدی سے ملاقات کی۔

مقبول خبریں