وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا


ویب ڈیسک October 23, 2025
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ وزیر دفاع افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں ای سی سی، کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

مقبول خبریں