لاہور میں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر کا تیسرا روز، عالمی صنعتکاروں کی بڑی تعداد شریک

نمائش صنعتی پیداوار کی استعداد بڑھانے اور عالمی معیار کے مطابق مصنوعات کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی


ویب ڈیسک November 07, 2025

لاہور میں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر (آئی ٹی آئی ایف) ایشیا 2025 کا آج تیسرا روز ہے جس میں پاکستان میں صنعتی ترقی اور جدت کا نیا رُخ پیش کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر (آئی ٹی آئی ایف) ایشیا کا لاہور ایکسپو سینٹر میں انعقاد ہوا۔

اس موقع پر صوبائی وزیرِ صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین نے تین روزہ بین الاقوامی نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس میں متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور چین کے صنعتکار اور ماہرینِ ٹیکنالوجی نے شرکت کی۔

ایونٹ میں انجینئرنگ، مائنز اینڈ منرلز سمیت مختلف صنعتی شعبوں کی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز شرکا کی مرکزِ نگاہ رہیں۔ نمائش صنعتی پیداوار کی استعداد بڑھانے اور عالمی معیار کے مطابق مصنوعات کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔
 
بین الاقوامی نمائش کی بدولت صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے
 
ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے ایونٹ ڈائریکٹر کے مطابق ایس آئی ایف سی کا مؤثر کردار اور علاقائی شراکت ،تجارت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ایس آئی ایف سی، معاشی استحکام کیلئے سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی شعبہ جات میں ترقی و جدت کیلئے کوشاں ہے۔

مقبول خبریں