ہانگ کانگ سکسز، بھارت کو مسلسل تیسری شکست، نیپال کیخلاف 45 رنز پر ڈھیر

نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 137 رنز بنائے


اسپورٹس ڈیسک November 08, 2025

ہانگ کانگ سکسز میں بھارت کو کویت، یو اے ای اور نیپال کے ہاتھوں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پول سی کے میچ میں کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی 5.4 اوورز میں 79 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

بعد ازاں یو اے ای نے بھی بھارت کو شکست دے دی۔

یو اے ای نے بھارت کا 108 رنز کا ہدف 5.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اگلے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 137 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف 45 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور نیپال کو 92 رنز کے مارجن سے فتح ملی۔

 

مقبول خبریں