راولپنڈی: ضلع کچہری گیٹ کے ساتھ واقع 75 سالہ قدیم مسجد کو شہید کردیا گیا

 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا مرکزی داخلہ گیٹ پر 100سالہ قدیم بورڈ و گیٹ بھی مسمار کردیا گیا


ویب ڈیسک November 08, 2025

راولپنڈی کے ضلع کچہری انڈر پاس اور اوور ہیڈ برج میگا پروجیکٹ کے لیے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور انتظامیہ میں معاملات طے پاگئے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع کچہری  گیٹ کے ساتھ موجود 75 سالہ قدیم مسجد کی شہادت شروع کردی گئی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا مرکزی داخلہ گیٹ پر 100سالہ قدیم بورڈ و گیٹ بھی مسمار کردیا گیا۔ 

پروجیکٹ میں آنے والے امام مسجد گھر وکلا چیمبر مسمار کر دیے گئے، پراجیکٹ میں آنے والے 14 کھوکھے اور دکانیں بھی مسمار کردی گئی، پیٹرول پمپ سیل کرکے فوری خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔

صدر بار نے کہا کہ انتظامیہ وکلاء کو متبادل چیمبر جگہ و تعمیر کرکے دے گی، مسجد کی بھی از سر نو نئی تعمیر انتظامیہ کے زمہ ہوگی۔

صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سردار منظر بشیر سیکرٹری ملک اسد نے کچہری جگہ سرنڈر کر دی۔

ضلع کچہری چوک میں ہیوی مشینری نے ڈرلنگ ورک شروع کر دیا، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی اراضی بھی خالی کرا لی گئی۔

مقبول خبریں