پاکستان اور یو اے ای افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق اختتام پذیر

مشترکہ مشق سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فوجی تعاون کو مزید وسعت ملی


خالد محمود November 12, 2025

پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جلمود اول تربیلا میں دو ہفتے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئیں، مشقوں میں یرغمالیوں کے ریسیکیو آپریشنز پر توجہ مرکوز کی گئی،،

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جلمود اول میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور یو اے ای کے صدارتی گارڈز کے دستے شامل تھے۔

پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ یو اے ای کے اعلیٰ فوجی حکام اور سفارت کار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

مشق کا مقصد یرغمالیوں کی بازیابی سمیت انسداد دہشت گردی کے آپریشنز میں مشترکہ آپریشنل مہارتوں سے استفادہ کرنا تھا جبکہ اس مشق سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فوجی تعاون کو مزید وسعت ملی۔

مقبول خبریں