کراچی: خفیہ اطلاع پر کسٹمز والوں کا گودام پر چھاپہ، اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد

اسیٹرک ایسڈ کی 800 بوریوں میں 20 ہزار کلوگرام سوڈیم گلوٹامیٹ چھپایا گیا تھا


ویب ڈیسک November 14, 2025

پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کاروائی کے دوران گودام سے اسیٹرک ایسڈ کی آڑ میں اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق موصولہ خفیہ اطلاع پر یونائیٹڈ ٹریڈرز کے ولیکا چورنگی اے ون گودام پر چھاپہ مار کاروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران گودام میں رکھے گئے اسیٹرک ایسڈ کی آڑ میں اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد کیا گیا۔ 

اسیٹرک ایسڈ کی 800 بوریوں میں 20 ہزار کلوگرام سوڈیم گلوٹامیٹ چھپایا گیا تھا۔ برآمد ہونے والے ممنوعہ سوڈیم گلوٹامیٹ کی مالیت 2 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔

گودام سے صرف اسیٹرک ایسڈ کی ہی 100 بوریاں برآمد ہوئیں۔

ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مونوسوڈیم گلوٹامیٹ تحویل میں لیکر کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں