جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی نماز جنازہ اسپتال کی مرکزی مسجد میں ادا

جنازہ میں میئر کراچی، پروفیسر طارق رفیع، پروفیسر امجد سراج، ڈاکٹر سلیمان، اقبال آفریدی، خالد بخاری اور دیگر شریک


اسٹاف رپورٹر November 15, 2025

کراچی:

جناح پوسٹ میڈیکل سینٹر اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی نماز جنازہ اسپتال کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں سندھ ہائر ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر طارق رفیع، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیمان، جناح فیکلٹی کے پروفیسر اقبال آفریدی سمیت دیگر اور سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری، ٹراما سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن، پروفیسر چنی لال، ڈاؤ یونیورسٹی کے اراکان فیکلٹی، میئر کراچی سمیت اعلی شخصیات اور شہر کی معروف شخصیات سمیت جناح اسپتال کے ملازمین اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم کی تدفین ڈیفنس قبرستان میں کی گئی، دریں اثناء حکومت سندھ نے جناح اسپتال میں پروفیسر شاہد رسول کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی انتظامی سربراہ کی اسامی پر  کسی کی تعیناتی نہیں کی۔

اس وقت جناح اسپتال میں سینئر ترین جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیمان سمیت دیگر افسران موجود ہیں۔

مقبول خبریں