اسلام آباد:
شہر اقتدار کے علاقے تھانہ ترنول کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر نجی ٹریڈنگ کمپنی کے مالک حافظ قدیر جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تین مسلح ڈاکو موٹرسائیکل پر سوار ہو کر فتح جنگ روڈ پر پہنچے اور اسلحے کے زور پر حافظ قدیر سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔
مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حافظ قدیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔