سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی بریت کی درخواستیں منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سابق رہنماوں اور کارکنان کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کیس کا فیصلہ سنا دیا


ویب ڈیسک November 18, 2025

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سابق رہنماوں اور کارکنان کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر شفقت محمود ودیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی بریت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں جب کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت نے بریت کی درخواستیں مسترد ہونے والے ملزمان کی حد تک سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی،  پی ٹی آئی سابق راہنماوں ودیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

مقبول خبریں