شاہ رخ خان سے جڑی روحانی طاقت ترقی دے گی، سلمان خان کیلیے مشکلات ہوں گی، بڑی پیشگوئیاں

بھارت کے مشہور نجومی سشیل کمار سنگھ نے شاہ رخ اور سلمان کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے


ویب ڈیسک November 19, 2025
فوٹو فائل

بھارت کے مشہور ماہر علم نجوم نے بالی ووڈ کے دبنگ خان اور کنگ خان کے حوالے سے پیش گوئی کی اور بتایا ہے کہ آئندہ سال دونوں اداکاروں کیلیے تبدیلیاں لے کر آئے گا۔

بھارتی نجومی سشیل کمار سنگھ نے ایک پوڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ شاہ رخ کیلیے سال 2026 کامیابیوں جبکہ سلمان خان کیلیے صحت کے اعتبار سے اچھا سال نہیں ہوگا۔

نجومی کے مطابق دونوں کو کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے چلینجز کا سامنا ہوگا۔ شاہ رخ خان اپنی مذہبی وابستگی کیوجہ سے ترقی کی منازل طے کریں گے اور اُن کے ساتھ ایک ایسی روحانی طاقت ہے جو انہیں مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔

سشیل کمار کے مطابق سلمان خان کیلیے 2026 چلینجز سے بھرا ہوگا کیونکہ اُن کیلیے حالات سازگار نظر نہیں آرہے، انہیں صحت کے مسائل اور فلموں میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

مقبول خبریں