گوہاٹی ٹیسٹ: متھوسامی اور جینسن کی کیریئر بیسٹ اننگز، بھارت مشکلات کا شکار

بھارت نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 9 رنز بنالیے ہیں


اسپورٹس ڈیسک November 22, 2025

گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے متھوسامی اور جینسن کی کیریئر بیسٹ اننگز کی بدولت بھارت کو مشکل میں ڈال دیا۔

جنوبی افریقا نے دوسرے روز 247 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا تو 334 کے مجموعی اسکور پر کائل ویرین 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

سینوران متھوسامی (109) اور مارکو جینسن (93) نے آٹھویں وکٹ پر 97 رنز کی شراکت قائم کی۔

سائمن ہارمر 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے۔ بھارت نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 9 رنز بنالیے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے چائے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنالیے تھے۔ ایڈن مارکرام 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

چائے کے وقفے کے فوراً بعد رائن ریکلٹن (35) بھی 82 کے ہی مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

ٹرسٹان اسٹبس اور کپتان ٹمبا باووما نے تیسری وکٹ کے لیے 84 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ اسٹبس 49 اور باووما 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

ٹونی ڈی زورزی 28 اور ویان ملڈر بھی 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ کھیل کے اختتام پر سینورام متھوسامی 25 اور کائل ویرین ایک رن بناکر کریز پر موجود تھے۔

مقبول خبریں