نائب وزیر اعظم کی کروشیا اور مالدیپ کےوزرائے خارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار نے کروشیا کے وزیر خارجہ گورڈن ریڈمین سے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر ملاقات کی


ویب ڈیسک November 22, 2025

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کروشیا کے وزیر خارجہ گورڈن ریڈمین سے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے علاقائی اور عالمی صورتحال، سیاسی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے سمیت دو طرفہ اور کثیر جہتی فورمز پر پاک۔کروشین مصروفیت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا. نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کروشین وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل سے بھی ملاقات کی۔

 دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء نے تجارت، رابطے اور موسمیاتی ریزیلینس میں دوطرفہ تعاون کی شراکت داری کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے مشترکہ ترجیحات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز کے ذریعے باقاعدہ رابطے میں رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مقبول خبریں