کرکٹ میچ میں کمنٹیٹرز نے ہیلمٹ پہن کر کمنٹری کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی

نیپال پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا کہ سبھی شائقین کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں


اسپورٹس ڈیسک November 22, 2025

کرکٹ میچ میں بلے باز یا قریب کھڑے فیلڈر کا ہیلمٹ پہننا تو کھیل کا لازمی حصہ ہے۔

بعض اوقات شاید آپ نے کسی لیگ یا انٹرنیشنل میچ کے دوران امپائرز کو بھی ہیلمٹ پہنے دیکھا ہوگا۔

لیکن کیا آپ نے کبھی کمنٹری روم میں بیٹھے کمنٹیٹرز کو ہیلمٹ پہنے دیکھا ہے۔ جی ہاں، ایسا نیپال میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ہوا جہاں کمنٹیٹرز نے ہیلمٹ پہن کر کمنٹری کی۔

نیپال پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا کہ سبھی شائقین کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔

کمنٹیٹرز کے ہیلمٹ پہننے کی وجہ نیپالی بلے باز کوشال بھرتل کا وہ زوردار چھکا تھا جس نے کمنٹری باکس کی شیشے کی کھڑکی کو توڑ ڈالا۔

اس واقعے کے بعد کمنٹیٹرز ایچ ڈی ایکرمین اور اینڈریو لیونارڈ نے اپنی حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہن کر کمنٹری کی تھی۔

 

مقبول خبریں