سہ ملکی سیریز کا تیسرا میچ آج ہورہا ہے جس میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جو کہ جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والا میچ چھ بجے شروع ہوا، سری لنکا نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ شروع کی۔
پاکستان کے خلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گرگئی۔ کامل مشارا 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستانی ٹیم سلیمان علی آغا ( کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، محمد وسیم جونیئر، سلیمان مرزا پر مشتمل ہے جبکہ سری لنکن ٹیم میں کمنڈو مینڈس، ونندو ہاسارنگا، دشمنتھا چمیرا، ایشان ملنگا، وجیاکانتھ وییسکنتھ شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں زمبابوے کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ کل زمبابوے کے خلاف کھیلے گی جبکہ چوتھا میچ 27 نومبر کو سری لنکا کے خلاف شیڈول ہے۔
سیریز کا فائنل 29 نومبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔