دھرمیندر کی عنقریب کون سی فلم ریلیز ہونے والی ہے؟

دھرمیندر نے اپنی خراب صحت کے باوجود ہدایت کار سری رام راگھوان کی نئی فلم ’’اکیس‘‘ میں کام کیا


ویب ڈیسک November 24, 2025

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر نے انتقال سے قبل بڑے پردے پر اپنی آخری فلم میں کردار ادا کیا تھا جو اب یادگار رہ جائے گا۔

آنجہانی دھرمیندر نے اپنی خراب صحت کے باوجود ہدایت کار سری رام راگھوان کی نئی فلم ’’Ikkis‘‘ میں کام کیا، جس میں انھوں نے 21 سالہ شہید سپاہی ارون کھیترپال کے والد کا کردار ادا کیا ہے۔ ارون کا کردار اداکار آگستیہ نندا نے نبھایا ہے۔

فلم میں دھرمیندر کا کردار نہ صرف جذباتی بلکہ کہانی کو گہرائی بھی فراہم کرتا ہے۔ ان کی سنجیدگی اور تجربہ کردار کو مزید مؤثر بناتا ہے۔

آگستیہ نندا، زویا اختر کی فلم The Archies سے ڈیبیو کرچکے ہیں، اس فلم میں ارون کھیترپال کے بہادر اور قربانی سے بھرپور کردار کو پردے پر لائیں گے۔

فلم کی کاسٹ میں مزید باصلاحیت اداکار جے دیپ اہلاوت اور سکندر کھیر بھی شامل ہیں، جو کہانی کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ ’’Ikkis‘‘ کی ہدایت کاری سری رام راگھوان نے کی ہے جبکہ پروڈکشن دینیش ویجان کی Maddock Films نے انجام دی ہے۔ اس فلم کی تحریر راگھوان کے ساتھ ارجیت بسواس اور پوجا لدھا سرتی نے مل کر لکھی ہے۔

آنجہانی اداکار کی یہ فلم اس سال کے آخر میں 25 دسمبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

مقبول خبریں