کراچی:
شہر قائد کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کو اس کے پڑوسی دوست سے قتل کیا اور اپنے گھر والوں سمیت گھر کو تالہ لگا کر فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی دلدار ہوٹل کے قریب چُھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ سیف اللہ ولد محمد حنیف کے نام سے کی گئی ، مقتول اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ اس کا اپنے پڑوسی دوست آصف سے کسی بات پرجھگڑا ہوگیا۔
آصف نے گھر سے چھری لا کر گلے پر وار کر کے قتل کر دیا اور گھر کو تالا لاگا کر اپنے گھر والوں سمیت فرار ہوگیا۔