کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملنے کا واقعہ ،مقتولہ خاتون کی میت چھیپا سرد خانے سے اسکے بیٹے کے حوالے کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق منگل کوبوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن بلاک 2 چائنہ پورٹ کے قریب سے نامعلوم تشدد زدہ لاش ملی تھی جسے قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال اوربعدازاں چھیپا سرد خانے منتقل کردیا گیا تھا۔
پولیس نے خاتون کے قتل کامقدمہ نامعلوم مسلح ملزمان کےخلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی،مقتولہ خاتون کی شناخت49 سالہ شہنازکے نام سے کی گئی،مقتولہ خاتون بیوہ اوربلدیہ ٹاؤن کی رہائشی تھی۔
مقتولہ خاتون کا تعلق مسیحی کمیونٹی سے تھا، ایس ایچ او بوٹ بیسن سید راشد علی کے مطابق خاتون بلدیہ ٹائون مدینہ کالونی سے 22 نومبر کو لاپتہ ہوئی تھی،مقتولہ خاتون گھر سے سودہ لینے نکلی تھی اورلوٹ کر نہیں آئیں۔
مقتولہ کے بیٹے عادل مسیح کی جانب سے تھانے میں درخواست دی گئی تھی خاتون کے شوہرکا 2019 میں فالج کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔
مقتولہ خاتون کا ایک بیٹا اورایک بیٹی ہیں جو شادی شدہ ہیں، ایس ایچ اونے شبہ ظاہرکیا ہے کہ مقتولہ خاتون کو قتل کسی اور مقام پرکیا گیا اورلاش کو کلفٹن بلاک2 چائنہ پورٹ کے قریب سے پھینکا گیا۔
گزشتہ روزمقتولہ شہناز کی میت چھیپا سرد خانے سے اسکے بیٹے عادل مسیح کے حوالے کردی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد پولیس کیسی نتیجے تک پہنچ جائے گی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے کہا تھا کہ ابتدائی نتائج ’پوسٹ مارٹم معائنہ‘ خاتون پر جنسی تشدد کی نشاندہی کرتے ہیں۔