وزیراعظم کی سہ ملکی سیریز کے کامیاب انعقاد پر محسن نقوی اور کرکٹ بورڈ کی تعریف

سیریز کے دوران پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا


ویب ڈیسک November 29, 2025
فوٹو فائل

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی اور کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت پر قوم کو مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے تمام کھلاڑیوں نے اس پوری سیریز کے دوران بہترین پرفارمنس دی، سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سہہ ملکی سیریز کا کامیاب انعقاد ہماری بہت بڑی کامیابی ہے،  
فائنل میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

وزیراعظم منے سہہ ملکی سیریز کامیابی سے منعقد کرنے پر چئیرمین پی سی بی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کی تعریف کی۔

مقبول خبریں