پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے لیے پاکستان ٹیم اور آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پرولیگ کے پہلے مرحلے میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم آج رات ارجنٹینا کے شہر سینٹیاگو روانہ ہوگی۔
پرولیگ کا پہلا مرحلہ پاکستان، ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کے درمیان سینٹیاگو میں 9 سے 14 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
ٹیم آفیشلز میں مینیجر اولمپیئن انجم سعید، ہیڈ کوچ اولمپیئن طاہر زمان، اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن محمد عثمان شیخ، اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن ذیشان اشرف، ویڈیو اینالسٹ محمد ندیم خان لودھی اور فزیو محمد اسلم ہوں گے۔
کھلاڑیوں میں عماد شکیل بٹ (کپتان)، عبد اللہ اشتیاق خان، منیب الرحمان، محمد سفیان خان، محمد عبداللہ، حمادالدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت، غضنفر علی، رانا عبدالوحید، افراز، عبد الحنان شاہد، عبدالرحمان، رانا محمد ولید، احمد ندیم، ارباز احمد، محمد عماد اور ابوبکر محمود ٹیم میں شامل ییں۔