امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے نوبل امن انعام اس لیے نہیں ملا کہ روس یوکرین جنگ نہیں رکوائی کہا گیا کہ یہ جنگ رکوائیں گے تو انعام ملے گا لیکن یہ نہیں دیکھا گیا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں۔
کابینہ اجلاس سے خطاب میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں تو ہر جنگ رکوانے پر امن انعام ملنا چاہیے لیکن وہ لالچی نہیں بننا چاہتے، ان کا مزید کہنا تھا کہ نوبل انعام پانی والی خاتون نے بھی مجھے امن کے نوبل انعام کا حقدار قرار دیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے جنگوں کے باعث ہونے والی اموات کی فکر ہوتی ہے گزشتہ ماہ روس یوکرین جنگ میں 27ہزار افراد مارے گئے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ سمیت 8 جنگیں رکوائیں اور اب نویں جنگ روس یوکرین کی ہوگی جسے میں رکواؤں گا، ان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ رکوانا اتنا آسان نہیں، صورتحال بہت پیچیدہ ہے۔